21 جون 2016 - 18:03
بحرین حالات علاقائی قتل و غارت سے بھاگنے کی سعودی چال ہے: ابوطالبی

ایران کے صدارتی دفتر کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ بحرین میں حالیہ تبدیلیوں خطے میں جاری تشدد اور قتل و غارت پر رائے عامہ کو دہوکہ دینے کی سعودی سازش ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدارتی دفتر کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ بحرین میں حالیہ تبدیلیوں خطے میں جاری تشدد اور قتل و غارت پر رائے عامہ کو دہوکہ دینے کی سعودی سازش ہے.

صدارتي مشير 'حميد ابوطالبي' كا بيان ايسے وقت ميں آيا ہے جبكہ بحرين كي وزارت داخلہ نے گزشتہ پير كے روز اعلان كيا كہ حكومتي فيصلے كے بعد سنئير بحريني شيعہ رہنما آيت اللہ 'شيخ عيسي قاسم' كي شہريت منسوخ كردي گئي ہے.

حميد ابوطالبي نے اپنے ٹويٹر اكاونٹ ميں كہا ہے كہ بحرين ميں ہونے والي تبديليوں كا مقصد يہ ہے كہ اپنے بڑے عرب بھائي كو اس كے خطے ميں مجرمانہ اقدامات اور عالمي مذمت سے بچانا ہے.

ابوطالبي نے مزيد كہا كہ آل خليفہ كي جابر حكومت كي جانب سے سنئير بحريني رہنما شيخ عيسي قاسم كي شہريت منسوخ كرنے سے خطے ميں كشيدگي بڑھے گي جس سے داعش دہشتگرد گروہ كو فائدہ پہنچے گا.

انہوں نے كہا كہ بحرين كے قابل احترام عوام كے مذہبي حق كو دبانے سے اور رہنماؤں پر دباؤ ڈالنے سے بدامني ميں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲